اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۵۰
تاریخ اشاعت: 12:50 - February 14, 2019

ایران میں خودکش حملہ 27 شہید 13 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت آج شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو ئے۔

واضح رہے کہ بزدل تکفیری دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی سے بس پر خودکش حملہ کیا ۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: