اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے چیف نے کہا ہے کہ ایران کی افواج دشمن کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ھمہ وقت تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۱۲
تاریخ اشاعت: 20:33 - February 26, 2019

ایران کی افواج، دشمن کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار : جنرل اشتریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے چیف  بریگیڈیر جنرل حسین اشتری نے ملک بھر کے پولیس کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب اور موجودہ نظام کے خلاف دشمن کی دھمکیوں اور حرکات و سکنات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی سازشوں اور کارروائیوں کے مقابلے میں الرٹ ہے اور تن دہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

ایران کی پولیس چیف نے ایران میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں امن و امان عوام  اور مسلح افواج کی ذہانت و ہوشیاری کی مرہون منت ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: