اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نیپال میں ایئرپورٹ پر حادثہ، 4 ہلاک، 5 زخمی

نیپال کے لکلا ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح ایک طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۱۹
تاریخ اشاعت: 17:03 - April 14, 2019

نیپال میں ایئرپورٹ پر حادثہ، 4 ہلاک، 5 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیپالی مقامی حکام نے بتایا ہے کہ لکلا ہوائی اڈے پر سمٹ ایئر کا طیارہ نائن این اے ایم ایچ، ہوائی اڈے پر کھڑے ماننگ ایئر کے ایک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

گذشتہ مہینے بھی نیپال میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اس ملک کے وزیر سیاحت بھی شامل تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں