مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایشیائی مقابلوں میں ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر ایرانی کشتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے فرمایا: انشا اللہ آپ سربلند رہیں۔
صدر مملکت حسن روحانی نے بھی اپنے پیغام میں قومی ٹیم کی شاندارکارکردگی کو سراہا.
انہوں نے وطن عزیز کا نام روشن کرنے پر پہلوانوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا.
واضح رہے کہ بدھ کے روز چین میں اڈلٹ پہلوانوں کے فری اسٹائل مقابلوں کا اختتام ہوا جس میں ایران کی قومی ٹیم نے 7 طلائی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے.
ان مقابلوں میں ایران کے بعد ہندوستان اور قازقستان کی ٹیموں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.
پیغام کا اختتام/