اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ بروز منگل

اسلامی جمہوریہ ایران میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔
خبر کا کوڈ: ۳۸۸۷
تاریخ اشاعت: 9:28 - May 06, 2019

ایران میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ بروز منگلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین ،علماء  کرام اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے آج رات ایران کے کسی بھی حصے میں چاند نظر نہ آنے  سے متعلق رپورٹ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو دی جس کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے دفترنے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

دنیا کے تمام مسلم ممالک کی طرح ایران میں بھی رمضان المبارک نہایت عقیدت اور احترام سے گزارا جاتا ہے.

رمضان اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے اور اس کا اختتام عیدالفطر پر ہوتا ہے جس کا شمار ایران کے عظیم اعیاد میں  ہوتا ہے.

ایران میں رمضان کے دوران ایک روحانی کیفیت دیکھنے میں آتی ہے اور اسی دوران خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے.

ایرانی عوام رمضان المبارک  کےمہینے کے آنے سے پہلے ایک دن روزہ رکھ کر اس با برکت مہینے کا استقبال کرتے ہیں اور یہ اس الہی مہینے کے روحانی انعامات میں سے ایک ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں