دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے ایک بیان میں 18 فروری کو ایران میں آسمان ائیر کمپنی کے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نیتجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے ساتھ پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے.
دریں اثناء پاکستانی صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی 'شہباز شریف' نے بھی ایران طیارے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبرجمیل کے لئے دعاگو ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز ایران میں مسافر بردار طیارہ اصفہان صوبے کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 65 افراد جاں بحق ہوگئے.
ایران کی آسمان ایئر کمپنی کے تباہ ہونے والے اے ٹی آر مسافربردار طیارے کا ملبہ کل منگل کے روز پہاڑی علاقے سے مل گیا ہے اور اب تک 32 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے تاہم خراب موسم اور دشورا راستے کے باعث امدادی ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
پیغام کا اختتام/