02 February 2025

یونان میں ترکی کے ایک سفارتکارجاسوسی کے الزام میں گرفتار

یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۲۰
تاریخ اشاعت: 17:45 - December 20, 2020

یونان میں ترکی کے ایک سفارتکارجاسوسی کے الزام میں گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق یونان کی پولیس نے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔ یونانی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست دونوں افراد پر بحیرہ ایجیئن میں یونانی مسلح فورسز کی تصاویر کھینچنے کا الزام ہے۔ دونوں افراد یونان کے شمالی علاقوں میں آباد مسلم اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک ملزم فضائی کمپنی میں بطور باورچی کام کرتا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی شہریت رکھنے والے عہدیدار کی گرفتاری یورپین کنونشن آف ہیومن رائٹس اور قونصلر رابطوں کے حوالے سے ویانا کنونشن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں