02 February 2025

صدر روحانی کی نئے عیسوی سال کی آمد پر عالمی سربراہوں کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے عالمی سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کی یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۴
تاریخ اشاعت: 3:49 - December 26, 2020

صدر روحانی کی نئے عیسوی سال کی آمد پر عالمی سربراہوں کو مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ علاقائی اور عالمی تعاون سے دنیا میں درپیش چیلنجر بشمول کورونا وبا پر جلد از جلد قابو پاسکیں گے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ان پیغامات میں مزید کہا کہ آج کی دنیا کو سیاسی، ثقافتی، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کا سامنا ہے لہذا ممالک کے سربراہوں کو باہمی تعاون سے ان بحرانوں سے نکلنے اور کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی (ع) امن اور دوستی کے علمبردار تھے اور ہمیں امید ہے کہ بنی نوع انسان الہامی ادیان کے تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے انسانی فضیلت اور کمال کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

انہوں نے عیسائی ممالک کے حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرلیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں