02 February 2025

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل انسانیت کی مثال قائم کردی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 58 سالہ ہندو خاتون کو اپنی پیٹھ پر لاد کر دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرتے ہوئے 6 کلومیٹر دور اسپتال منتقل کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۴۹
تاریخ اشاعت: 2:42 - December 27, 2020

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل انسانیت کی مثال قائم کردیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلمان کانسٹیبل شیخ ارشد نے 58 سالہ ہندو خاتون کو اپنی پیٹھ پر لاد کر دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرتے ہوئے 6 کلومیٹر دور اسپتال منتقل کیا۔  اطلاعات  کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی مشہور پہاڑی پر واقع ترمولا مندر میں ایک خاتون کی حالت بگڑ گئی اور خاتون کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے کوئی ایمبولینس موجود نہیں تھی۔

اس موقع پر مسلم کانسٹیبل شیخ ارشد نے 52 سالہ خاتون کو پیٹھ پر لاد کر پہاڑی گھاٹیوں سے دشوار گزار راستوں کو عبور کیا اور 6 کلومیٹر دور اسپتال پہنچایا جہاں خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب مسلم کانسٹیبل شیخ رشید نے کسی ہندو خاتون کی مدد کی ہو، اس سے قبل بھی ایک خاتون پجاری کو میڈیکل ایمرجنسی پر ارشد شیخ ہی نے اپنے کندھے پر بٹھا کر گھاٹیوں کے دشوار گزار راستوں سے اسپتال پہنچایا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں