ایرانی فوج کے فداکاری کے اعزازی نشان سے شہید قاسم سلیمانی کو نوازدیا گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کی اعلی کونسل کی منظوری کے بعد ایرانی فوج کے اعلی قربانی اور فداکاری کے اعزازی نشان سے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو نوازدیا گيا۔
خبر کا کوڈ: 4060
تاریخ اشاعت: 30 December 2020 - 00:13 - 21March 2642

ایرانی فوج کے فداکاری کے اعزازی نشان سے شہید قاسم سلیمانی کو نوازدیا گيامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کی اعلی کونسل کی منظوری کے بعد  ایرانی فوج کے اعلی قربانی اور فداکاری کے اعزازی نشان سے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو نوازدیا گيا۔

فداکاری کا یہ نشان ایرانی فوج کا سب سے بڑا اور عالی نشان ہے۔ یہ نشان ایرانی فوج کی قربانی، فداکاری اور ایثار کی علامت ہے۔ ایرانی فوج کی جانب سے یہ نشان شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کی قربانی، فداکاری اور ایثار کے پیش نظر عطا کیا گيا ہے۔

اس سے قبل اس  نشان سے میجر جنرل "ولی اللہ فلاحی" ، میجر جنرل "سید محمد ولی قرنی" ،  میجر جنرل "علی صیاد شیرازی" ، میجر جنرل "منصور ستاری" اور میجر جنرل "سید موسی نامجو" ، میجر جنرل  مسعود منفرد نیاکی ، امیر میجر جنرل "حسن آبشناسان " ، مرحوم امیر میجر جنرل "محمد سلیمی" اور مرحوم امیر میجر جنرل "قاسم علی ظہیرنژاد" کو نوازا گیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً