اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے شہید میجر جنرل سلیمانی کو قتل کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کو امریکہ کی بہت بڑی اور تاریخي غلطی قراردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۶۱
تاریخ اشاعت: 0:16 - December 30, 2020

امریکہ نے شہید میجر جنرل سلیمانی کو قتل کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بزدلانہ قتل کو امریکہ کی بہت بڑی اور تاریخي غلطی قراردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے آن لائن صفحہ پر " ہرگز معاف نہیں کریں گے اور ہرگزفراموش نہیں کریں گے" کے ہیش ٹیگنگ کے ہمراہ لکھا ہے کہ امریکہ نے میجر جنرل سلیمانی کو بزدلانہ طریقہ سے قتل کرکے بہت بڑي اور تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے عراقی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کے عراق سے مکمل انخلا کی قرارداد منظور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے سے امریکی فوج کا انخلا خطے میں امن و ثبات کا باعث بنےگا۔ خطے میں امریکی فوج کی دہشت گردی اور شرارت دنیا کے سامنے نمایاں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں