اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کا ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا اعلان

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۶۶
تاریخ اشاعت: 1:43 - December 31, 2020

روس کا ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کو جاری رکھنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس  خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمہ پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاع کے سلسلے میں ہتھیار خریدنے کا حق حاصل ہے روس کا بھی ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔ روس کا خطے میں امن و ثبات کے سلسلے ایران کے ساتھ تعاون جاری رہےگا۔ لاوروف نے کہا کہ اب ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ ختم ہوگيا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں