صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی

صیہونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوسری بار متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4069
تاریخ اشاعت: 31 December 2020 - 02:17 - 22March 2642

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا امارات اور بحرین کا دورہ ملتویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخـار ٹائمز آف اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوسری بار متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ پروگرام کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم نے جنوری کے اوائل میں امارات اور بحرین کا سفر طے تھا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی بنا پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو نے امارات اور بحرین کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بار پہلے بھی اسرائیلی وزیر اعظم امارات اور بحرین کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً