ایران کی جانب سے یورینیم کی بیس فیصد افزودگي این پی ٹی کی خلاف ورزی نہیں: روس

روس نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی بیس فیصد افزودگي، ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 4091
تاریخ اشاعت: 06 January 2021 - 02:21 - 26March 2642

ایران کی جانب سے یورینیم کی بیس فیصد افزودگي این پی ٹی کی خلاف ورزی نہیں: روسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگي کی سطح بڑھا کر بیس فیصد کرنا، امریکہ کی پابندیوں کا نتیجہ ہے اور یہ اقدام این پی ٹی کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں پوری شفافیت ہے اور اس نے بیس فیصد افزودہ یورینیم کے پرامن استعمال کے عمل پر جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو پوری نگرانی کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا نکلنا ہی، ایران کی جانب سے اپنی ایٹمی پابندیوں سے پیچھے ہٹنے کا سبب ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً