16 October 2024

ایران اور ہندوستان کے تعلقات

ایران نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک خودمختار ملک ہے جس کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۰
تاریخ اشاعت: 22:58 - February 22, 2018

ایران اور ہندوستان کے تعلقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرغلام رضا انصاری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ دورہ ہندوستان سے دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ ہمارے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک خودمختار ملک ہے جس کو اپنے مفادات عزیز ہیں۔

ایران کے سفیرکا کہنا تھا کہ ایران اور ہندوستان دونوں ایک دوسرے کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔ توانائی اور افرادی قوت کے لحاظ سے ہندوستان کا اہم کردار ہے۔ افغانستان میں قیام امن دونوں ممالک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان کی وسطی ایشیا اور یورپ تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ دنوں ہندوستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں