ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا مکران کے سواحل پر آغاز ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4148
تاریخ اشاعت: 19 January 2021 - 11:30 - 08April 2642

ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغازمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا مکران کے سواحل پر آغاز ہوگیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی ، بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئر کیومرث حیدری اور دیگر اعلی فوجی حکام  کی موجودگی میں اقتدار 99 نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان مشقوں کے دوران خطرات کے مقابلے میں  بری فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور مہارتوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ بری فوج کی مشقوں میں شیراز ایئر بورن بریگیڈز ، اسپیشل فورسز ، ریپڈ ری ایکشن اور ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اقتدار 99 نامی مشقوں میں فوجیوں کو ملک کے دیگر علاقوں سے فوری طور پر ماموریت کے علاقوں میں منتقل کرنے کا تجربہ بھی کیا جائےگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں