16 October 2024

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمینسید محمد حسن علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۶۳
تاریخ اشاعت: 3:18 - January 24, 2021

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمینسید محمد حسن علوی  سبزواری  کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علوی سبزواری کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم نے طاغوت کا مقابلہ کرنےکے سلسلے  میں عوام کی بھر پور ہمراہی کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دور میں بھی انقلابی سرگرمیوں ميں مصروف رہے جو مرحوم کے لئے ذخیرہ آخرت ہے۔ اللہ تعالی مرحوم  کے درجات بلند اور مرحوم پر رحمت و مغفرت نازل فرمائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں