مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کا ایک اعلی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں تہران کے دورے پر ہے جہاں طالبان کے وفد نے ایران کی وزارت خآرجہ کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رہنما امریکہ کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مصمم نظر آتے ہیں۔
شمخانی نے کہا کہ جو لوگ 13 برس تک گوانتاناموجیل میں امریکیوں کے شکنجے میں رہے ہیں انھوں نے خطے میں امریکہ کا مقابلہ کرنے کا عزم ترک نہیں کیا۔