16 October 2024

ایرانی ویکسین برطانوی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب

ایران کی کورونا ویکسین لگوانے والے رضاکاروں کے پلازما میں برطانوی کورونا وائرس کو مکمل طور پر نابود کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۹۵
تاریخ اشاعت: 2:22 - January 31, 2021

ایرانی ویکسین برطانوی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کورونا ویکسین کی تیاری کا کام کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ حسن جلیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "کوو ایران برکت" ویکسین کے دو ڈوز لگوانے والے تین رضاکاروں کے خون کے نمونوں کی معیاری چانچ پڑتال کی گئی اور نتائج سے پتہ چلا کہ ان افراد کا پلازما برطانوی کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی کورونا وائرس کے سرایت کرنے کی طاقت عام کورونا وائرس کے مقابلے میں ستر گنا زیادہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین "کوو ایران برکت" کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز انتیس دسمبر دوہزار بیس کو کیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں