رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کے آغاز پر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ: 4199
تاریخ اشاعت: 01 February 2021 - 00:50 - 21April 2642

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کے آغاز پر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمنی (رہ) کے مزار پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید بہشتی، شہید رجائی ، شہید باہنر، شہدائے ہفتم تیر اور مقدس دفاع کے مزاروں پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہدائے انقلاب اسلامی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں