16 October 2024

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر قالیباف ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اسٹراٹیجک امور کے بارے میںرہبر معظم انقلاب اسلامیکا ایک اہم پیغام لیکر روس کے دارالحکومت ماسکوپہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۳۶
تاریخ اشاعت: 16:15 - February 08, 2021

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر قالیباف ماسکو پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اسٹراٹیجک امور کے بارے میںرہبر معظم انقلاب اسلامیکا  ایک اہم پیغام لیکر روس کے دارالحکومت ماسکوپہنچ گئے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے روس روانہ ہونے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معطم انقلاب اسلامی کی روس کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات کو فروغ دینے کی تاکید کے پیش نظر میں ایرانی اسپیکر کی حیثیت سے سب سے پہلے  روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہا ہوں ۔ میرا یہ سفر روسی ڈوما کے سربراہ کی دعوت پر انجام پذیر ہورہاہے۔ قالیباف نے کہا کہ روس اورایران کےتعلقات اجھے اورخوشگوار ہیں ۔اس سفرمیں روس کےاعلی حکام کےساتھ اقتصادی ،سیاسی اوردفاعی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا جائےگا۔اس سفر میں ایرانیپارلیمنٹ کے بعض نمائندے قالیبافکیہمراہی کررہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں