16 October 2024

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو عملی اقدام اور پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۸۱
تاریخ اشاعت: 12:21 - February 20, 2021

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی وجہ سے 5 + 1 کا وجود نہیں ہے بلکہ اب صرف اب صرف ایران اور 4+1 ہے۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور اس معاہدے کو دفن کرنے کی کوشش کی اس لئے اب امریکہ کو اپنے عمل سے یہ باور کرانا پڑے گا کہ وہ اگر 5 + 1 کا احیاء چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایران نے یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی شرط پر اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل جاری رکھنے اور اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں نے بھی اپنے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں