16 October 2024

انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام میں فرمایا: انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا ہے اور یہ عمل انقلاب اسلامی ایران کے افتخارات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۸۳
تاریخ اشاعت: 15:37 - February 20, 2021

انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام میں فرمایا:  انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا ہے اور یہ عمل انقلاب اسلامی ایران کے افتخارات میں شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو طلباء کی اسلامی انجمنوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام واعظی نے آن لائن اجلاس میں پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: ملک کی پیشرفت اور ترقی میں جوانوں کے نقش آفرینی کی اہمیت روز بروز نمایاں ہورہی ہے۔ کورونا کی عام بلا میں بھی یہ بات ثابت ہوگئی کہ جوانوں نے دیگر مسائل کی طرح اس بلا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جوانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو علمی ، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں سے آراستہ کریں اور نقش آفرینی کے لئے تیار ہوجائيں اور اس سلسلے میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کی سنگین اور قابل فخر ذمہ داری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں