اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

افغانستان کے علاقہ ہرات میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۹۳
تاریخ اشاعت: 18:38 - February 22, 2021

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے علاقہ ہرات میں مسلح طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گرد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں