ایران اور شام کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزير خارجہ فیصل المقداد نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4307
تاریخ اشاعت: 27 February 2021 - 14:07 - 17May 2642

ایران اور شام کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شام کے وزير خارجہ فیصل المقداد نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور شام کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی گفتگو اور بات چيت کی۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ فیصل مقداد اور ظریف نے آستانہ مذاکرات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور مغربی ممالک پر زوردیا کہ وہ شام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کریں اور شام کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کا احترام کریں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً