روس دنیا میں برتری کے مقام پر لوٹ آیا ہے، صدر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی آمادگی اور دفاعی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں برتری کے مقام پر دوبارہ لوٹ آیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 432
تاریخ اشاعت: 23 February 2018 - 16:33 - 13May 2639

روس دنیا میں برتری کے مقام پر لوٹ آیا ہے، صدر پوتنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وطن کا دفاع کرنے والوں کے دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میرپوتن نے کہا کہ وہ پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں آج ملک کی سلامتی پوری طرح سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے اسٹریٹیجک ایٹمی طاقت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔قبل ازیں روس صدر نے تقریب میں شریک بیلاروس، قزاقستان، کرغیزستان، ازبکستان، ارمینیا، قطر، صربیہ، ونیز ویلا اور منگولیا کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کی۔ روس میں تیئس فروری کو وطن کا دفاع کرنے والوں کا دن منایا جاتا ہے اور اس دن ملک میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

ٹیگس: وطن ، دفاع ، صدر ، پوتن ، محفوظ
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں