16 October 2024

صیہونی حکومت میں عرب امارات کے پہلے سفیر کی تعیناتی

صیہونی حکومت کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۲۱
تاریخ اشاعت: 15:59 - March 02, 2021

صیہونی حکومت میں عرب امارات کے پہلے سفیر کی تعیناتیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد تل ابیب میں اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔ تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں