16 October 2024

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے کاشت کئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے زمین میں کاشت کئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۴۰
تاریخ اشاعت: 16:08 - March 06, 2021

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے کاشت کئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شجر کاری کے دن اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے زمین میں کاشت کئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پودوں اور سبز فضا کو زندگی اور بشری تمدن کی ساخت میں اہم قراردیا اور ماحولیات پر دینی اور مذہبی حوالے سے خاص توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: درخت لگانا اور زمین میں پودے کی کاشت حسنات اور نیکیوں میں شامل ہے اور اسلام اور شریعت مقدسہ میں اس پر تاکید کی گئي ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماحولیات کے شعبہ میں سرگرمیوں کو دینی سرگرمیوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: ماحولیات کے شعبہ میں سرگرمیاں در حقیقت دینی اور انقلابی ذمہ داریوں کا حصہ ہے اور انھیں زینتی اور تجملاتی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنگلات میں آتش سوزی اور تالابوں کے خشک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور جو حکام اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرتے وہ اس کے ذمہ داراور گنہگار ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی وبا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: گذشتہ برس نوروز کے موقع پر عوام نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا اور اس وبا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت کے احکامات پر عمل کیا لیکن اس سال بھی اس وباء کا خطرہ زیادہ ہے لہذا کورونا وائرس سے بچنے کے سلسلے میں عوام کو اس سال بھی نوروز کے موقع پر وزارت صحت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کورونا پھیلنے سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور معاشی مشکلات سے بچنے کے لئے ہمیں کورونا وائرس کے سلسلے میں طبی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں