اپ ڈیٹ: 20 June 2021 - 18:22
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۴۴
تاریخ اشاعت: 15:24 - March 07, 2021

پاکستانی فورسز نے تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے دوران تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اوردوسلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے  دہشت گرد2009 سے سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقے کے مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ علاوہ ازیں یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے  ٹھکانوں سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔  سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضي سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بناے ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں