اپ ڈیٹ: 20 June 2021 - 18:22
شمالی کوریا نے نئے گائیڈڈ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۱
تاریخ اشاعت: 13:49 - March 27, 2021

شمالی کوریا کا ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کا تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے نئے گائیڈڈ بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مشرقی ساحل سے 600 کلومیٹر کے فاصلے پر نئے ٹیکٹیکل گائیڈڈ پروجیکٹائل میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کی رپورٹ میں ایک تصویر دکھائی گئی ہے جس میں میزائل کے ہدف کو نشانہ بنانے پر فوجی سربراہان کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل ڈھائی ٹن وزن اٹھانے کے قابل ہے۔ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں