اپ ڈیٹ: 18 June 2021 - 22:30
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال میں یمنی فورسز پیشرفتہ میزائلوں کی رونمائی کرےگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۷
تاریخ اشاعت: 0:18 - March 29, 2021

یمن فورسز کا سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال میں پیشرفتہ میزائلوں کی رونمائی کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال میں یمنی فورسز پیشرفتہ میزائلوں کی رونمائی کرےگی۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج میں پیشرفتہ میزائل بنانے والے بہترین ماہرین موجود ہیں جو یمن کے میزائل سسٹم میں مزید توسیع کے پروگرام میں مشغول ہیں۔ یمنی فورسز اب مقامی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہی ہے۔

یمنی فوج ڈرونز طیاروں کی ساخت میں بھی روز بروز آگے کی سمت بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ کا تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔ ہم سعودی عرب کی بربریت کا منہ توڑ جوابد ینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ سعودی عرب نے گذشتہ 6 برسوں میں یمن کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور اب یمنی فوج سعودی عرب کو تاریخی شکست دینے کے لئے امادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں