مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے ساتویں سال میں یمنی فورسز پیشرفتہ میزائلوں کی رونمائی کرےگی۔
یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج میں پیشرفتہ میزائل بنانے والے بہترین ماہرین موجود ہیں جو یمن کے میزائل سسٹم میں مزید توسیع کے پروگرام میں مشغول ہیں۔ یمنی فورسز اب مقامی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہی ہے۔
یمنی فوج ڈرونز طیاروں کی ساخت میں بھی روز بروز آگے کی سمت بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ کا تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔ ہم سعودی عرب کی بربریت کا منہ توڑ جوابد ینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ سعودی عرب نے گذشتہ 6 برسوں میں یمن کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے اور اب یمنی فوج سعودی عرب کو تاریخی شکست دینے کے لئے امادہ ہے۔