عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 2 جوان شہید

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 4405
تاریخ اشاعت: 30 March 2021 - 15:11 - 20June 2642

عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 2 جوان شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلان کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین  کے شہر سامراء میں حشدالشعبی  کے 2 جوان دہشتگردوں کا تعاقب کرنے کے دوران شہید ہوگئے۔

حشدالشعبی نے گزشتہ مہینوں کے دوران سامراء پر حملہ کرنے کیلئے دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں کوناکام بنا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً