اپ ڈیٹ: 29 July 2021 - 03:34
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی حکام کو سعودی عرب کی طرف سے امن و صلح اور جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۰۷
تاریخ اشاعت: 14:36 - March 31, 2021

یمنی حکام کو سعودی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی حکام کو سعودی عرب کی طرف سے امن و صلح اور جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر سعودی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کا کوئی پیغام یا تجویز موصول ہوئی تو اس صورت میں وہ اس کا جائزہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کا عملی ثبوت سعودی رعب کو دینا ہے جس نے یمن پر گذشتہ 6 برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے ہم جنگ کے طرفدار اور حامی ہیں لیکن ہم یمنی قوم کے عزت اور وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اگر سعودی عرب جنگ بندی میں سنجیدہ ہے تو اسے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں