پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کے رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کردیا۔
خبر کا کوڈ: 4422
تاریخ اشاعت: 04 April 2021 - 18:31 - 25June 2642

پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کے رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً