اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 14:48
افريقی ملک مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲۵
تاریخ اشاعت: 23:36 - April 04, 2021

مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن دستوں پرحملے میں 4 فوجی ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افريقی ملک مالی ميں تعينات اقوام متحدہ کے امن مشن دستوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 فوجي اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک  مالی کے شمالی شہر اگيولہوک ميں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں پر درجنوں مسلح افراد نے حملہ کردیا، امن دستوں نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا، دونوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستوں کی خاتون ترجمان نے دعوی کيا کہ امن دستے کے قافلے پر حملہ آوروں کی تعداد 100 سے 120 کے درميان تھی جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ جوابی کارروائی میں 50 سے زائد حملہ آور بھی مارے گئے۔

ابھی تک  کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں اس نوعیت کی کارروائیاں القاعدہ اور داعش سے منسلک مقامی گروہ کرتے ہيں۔ واضح رہے کی افریقی رياست مالی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث اقوام متحدہ کے 13 ہزار کے قريب امن فوجی تعينات ہيں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں