مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی وزير خارجہ ڈامینک راب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی گفتگو میں یورپی ممالک پر زوردیا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ویانا اجلاس میں تعمیری کردار ادا کریں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی پابندیوں کے مکمل خآتمہ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر امیرکہ نے اپنی ظآلمانہ اور غیر منصفانہ پابندیوں کو ختم کردیا تو ایران بھی اس صورت میں اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل درآمد شروع کردےگا۔ اس گفتگز میں برطانوی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ برطانیہ ویانا اجلاس کو کامیاب بنانے کی تلاش و کوشش کرےگا۔