اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 14:48
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ظآلمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۳۶
تاریخ اشاعت: 13:54 - April 07, 2021

یمنی فورسز کا ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ظآلمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے  سعودی عرب کے علاقہ خمیس مشیط میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔  یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 6 برس سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن اس ظآلمانہ جنگ میں وہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں