اپ ڈیٹ: 06 May 2021 - 13:41
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا ہے-
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۰
تاریخ اشاعت: 17:39 - April 10, 2021

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے لواحقین کی گرفتاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرہ کرنے پر بحرین کے مشہور سیاسی قیدیوں کے لواحقین کو گرفتار کرلیا۔

ان بحرینیوں نے پرامن مظاہرہ کر کے متعدد سیاسی قیدیوں منجملہ محمد الدقاق اور محمد رمضان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا  جنھیں بحرینی حکومت کی مخالفت کرنے پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔

بحرین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ حکومت کی جیل میں قید ایک ممتاز انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی شہادت پر اس شہید کے اہل خانہ اور بحرین کی مظلوم قوم کو تعزیت پیش کی ہے اور جارحانہ اقدامات پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

بحرین کے انقلابی مجاہد عباس مال اللہ کی ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی بنا پر آل خلیفہ حکومت کی جیل میں شہادت واقع ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام نیز ملک میں عدل و انصاف کی برقراری کے لئے انقلابی تحریک جاری ہے۔ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں