میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی کودتا کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 4459
تاریخ اشاعت: 12 April 2021 - 19:15 - 03July 2642

میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  میانمار میں فوجی کودتا  کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دن میں 82 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فروری کے بعد سے سکیوریٹٰی فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی دوسری سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس سے قبل 14 مارچ کو باگو میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

میانمار کی آن لائن خبری ویب سائٹ میانمار ناؤ کے مطابق رواں سال یکم فروری کو آنگ سانگ سوچی کا تختہ الٹنے کے بعد سے فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی تصاویر اور آذاد میڈیا کی رپورٹس سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میانمار کی فوج سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے پُرامن مظاہرین کو کچلنے کے لیے راکٹ گرینیڈز،مارٹرز اور دیگر بھاری ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں