اپ ڈیٹ: 05 July 2022 - 18:47
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۷۵
تاریخ اشاعت: 17:23 - April 15, 2021

سید عباس عراقچی کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق عراقچی گروپ 1+4 کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں جہاں انھوں نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ عراقچی کے وفد میں وزارت تیل اور مرکزی بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کیمشن کا اجلاس آج سہ پہر کو ویانا میں منعقد ہوگا۔ ایرانی وفد کی صدارت عراقچي کریں گے۔ اس اجلاس میں ایران، فرانس، جرمنی، روس، چین اور برطانیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں