بحرین کا صیہونی حکومت کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4488
تاریخ اشاعت: 20 April 2021 - 15:50 - 11July 2642

بحرین کا اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازحکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2  پروازیں چلائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرکے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیےتھے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً