اپ ڈیٹ: 22 June 2021 - 17:17
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مشرق میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۹۶
تاریخ اشاعت: 14:41 - April 21, 2021

غزہ میں اسرائیل کا ڈرون طیارہ تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق غزہ میں سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کل رات غزہ کے فضائی حدود میں داخل ہونے پر غاصب صیہونی حکومت کے کواد کوپتر نامی ڈرون طیارے کو الشجاعیه کے قریب مار گرایا۔

اسرائیل، اس قسم کے ڈرون طیاروں کو تحریک مزاحمت کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے اور اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

فروری کے مہینے میں بھی فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ میں پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت کے چار ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے توپ خانے، جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نیز ڈرون طیاروں سے غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے اور اس نے دسمبر2017 سے غزہ کے خلاف نئی جارحانہ کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب  کل باوردی صیہونی دہشتگردوں نے مشرقی بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے صحن سے نماز کے بعد باہر آ رہے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور سُن کرنے والی گیس کے گولوں سے دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق اس ٹکراؤ میں کم از کم ۹ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو غاصب صیہونیوں نے گرفتار کر لیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں