مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے آج پیر سےغزہ سے ملنے والے علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز تمام دن سائرن بجائے جائیں گے اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں کو مناسب دفاعی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔
دوسری جانب کتائب المجاہدین نامی استقامتی گروہ نے بھی غزہ میں وسیع فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی شب فلسطینی مسلح تنظیموں کے مشترکہ کمان سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس ہماری ریڈ لائن ہے جہاں اس وقت صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں ۔