مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں داعش سے منسلک دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 33 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا یہاں تک کہ بری فوج کی مدد کے لیے فضائیہ کو طلب کیا گیا۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے بمباری کرکے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس دوران 33 فوجی اہلکار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔