بریگیڈئرجنرل قادر رحیم زادہ خاتم الانبیاء مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے ایک حکم میں بریگیڈیئر جنرل قادر رحیمزادہ کو خاتم الانبیا مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4527
تاریخ اشاعت: 29 April 2021 - 13:49 - 20July 2642

بریگیڈئرجنرل قادر رحیم زادہ خاتم الانبیاء مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر مقررمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں بریگیڈیئر جنرل قادر رحیمزادہ کو خاتم الانبیا مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے تعہد ، صلاحیتوں ، توانائیوں اور گرانقدر تجربات کے پیش نظر خاتم الانبیا مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کا کمانڈر مقرر کرتا ہوں۔ اور توقع کی جاتی ہے کہ مشترکہ ایئر ڈیفنس بیس کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں آپ اپنی توانائیوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ رہبر معظم نے میجر جنرل موسوی کی اس عہدے پر گرانقدر خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً