اپ ڈیٹ: 15 June 2021 - 15:17
ایران:
ایران نے عالمی اتحاد و یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون سے یکطرفہ جابرانہ اقدامات بشمول غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۲۹
تاریخ اشاعت: 14:51 - April 29, 2021

غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے عالمی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی برائے انفارمیشن کمیٹی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں بعض ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی جانب سے واقعات اور حقائق کو مسخ کرنے کیلئے نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غلط استعمال  پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ ہنگامی صورتحال میں عالمی برادری کی طرف سے افراد کی جان  بچانے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایسے حالات میں یکطرفہ جبری اقدامات، خاص طور پر غیر قانونی پابندیاں متاثرہ ممالک کی معاشی صورتحال پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری پر زور دیتا رہتا ہے اور ایران، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور پابندیوں کے منفی نتائج کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں