مقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے نائب چیئرمین نصرت اللہ لطفی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام سے خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر قدس کا عالمی دن آن لائن منایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ اورعالمی یوم قدس کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر اس سال بھی گذشتہ سال کی طرح ریلیوں کا اہتمام نہیں کیا جائےگا۔