مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 215 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بعض فلسطینی نمازیوں نے یہودی آباد کاروں کی طرف سےمسجد الاقصی پر حملوں اور مسجد الاقصی میں ان کے غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے سلسلے میں احتجاج کیا ، جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں اب تک 215 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر مسجد الاقصی کی فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہ مسجد الاقصی کے مختلف دروازوں سے مسجد کے اندر داخل ہورہے ہیں۔