اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملوں کی جدید لہر

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے مسجد القصی میں صہیونیوں کی بربریت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر میزائل فائر کئے ہیں ،جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے آلارم بجنا شروع ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۸۴
تاریخ اشاعت: 13:22 - May 15, 2021

اسلامی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملوں کی جدید لہرمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی  مزاحمتی تنظیموں نے مسجد الاقصی میں صہیونیوں کی بربریت کے جواب میں  غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر میزائل فائر کئے ہیں ،جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے آلارم بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی میں اسرائيلی بربریت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر میزائل برسا رہے ہیں۔ صہیونی ذرائع کے مطابق کئی درجن میزائل مقبوضہ فلسطین میں گرے ہیں۔ عزالدین قسام بریگيڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی بربریت کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کررکھا ہے اور مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں صہیونی فوج نے فائرنگ کرکے اب تک  350 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں